بخدمت حضرت مفتی صاحب دارالافتاء دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں ، محمد عمران ابن محمود میاں ابن مشائخ صاحب ، اپنے سوتیلے چچا جناب احمد علی ابن مشائخ صاحب کی نواسی سہانا سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ میرے دادا مشائخ صاحب کی دو بیویاں تھیں، میرے والد چھوٹی بیوی کی اولاد ہیں اور سُہانا کے نانا جناب احمد علی صاحب بڑی بیوی کی اولاد ہیں۔ کیا سوتیلے چچا کی نواسی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟ فتویٰ عنایت فرماکر شکرگزار کریں۔ فقط عمران ابن محمود میاں نزد جامع مسجد ، ہڈگی، سیڑم تعلقہ ، ضلع گلبرگہ
جواب
علاتی (با پ شریک) چچا کی نواسی محرّمات میں سے نہیں لہٰذا عمران کے لئے ’سہانا‘ سے نکاح کرنا جائز ہے