دارالعلوم سبیل الرشاد

بچت نہ ہوتو زکوٰۃ واجب نہیں

بچت نہ ہوتو زکوٰۃ واجب نہیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
کیاتنخواہ پر زکوٰۃ ہے ؟ تنخواہ کے علاوہ میرے پاس کوئی اور مال نہیں ہے ، اور مکمل تنخواہ ایک مہینے کے اندر خرچ ہوجاتی ہے ، میری تنخواہ چالیس ہزار روپے ہے ، کیا مجھ پر زکوٰۃ واجب ہے ؟ فقط والسلام
محمدیعقوب
شیواجی نگر،بنگلور51

جواب

جس عاقل وبالغ مسلمان کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یاساڑھے سات تولہ سونا ہویا ان کی قیمت ہواوروہ حاجاتِ اصلیہ سے زائدہوتووہ صاحبِ نصاب ہےاور ایک سال گذر جائے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی، اس سے کم رقم ہوتو زکوٰۃ واجب نہیں،پس صورت مسئولہ میں اگرکل رقم ضروریات میں خرچ ہوجاتی ہوتوزکاۃ واجب نہیںہوگی ۔

الزکاۃ الخ وسببہ ای سبب افتراضھا ملک نصاب حولی الخ تام الخ فارغ عن دین لہ مطالب من جھۃ العباد الخ وفارغ عن حاجتہ الاصلیۃ  لان المشغول بھا کا لمعدوم الخ الدر،  فاذا کان لہ دراہم مستحقۃ بصرفھا الی تلک الحوائج صارت کالمعدومۃ ( ردا لمحتار ج۲ ص ۲۶۲)

واللہ اعلم
العبد صغیر احمد عفی عنہ
۱۸ صفر ۱۴۴۲ھ

About the Author

You may also like these