دارالعلوم سبیل الرشاد

تشہد کا مسئلہ

تشہد کا مسئلہ​

سوال

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
اگر قعدہ اُولیٰ میں مقتدی تشہد کو مکمل کرنے سے پہلے امام تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے تو مقتدی کے لئے تشہد مکمل کرنا ضروری ہے یا و ہ تشہد مکمل کیے بغیرامام کے ساتھ کھڑا ہوجائے؟اس کا جواب ارسال فرمائیں۔
فقط محمد طاہر ، ۱۵ واں کراس، رشاد نگر ، بنگلور 45 ۔

جواب

صورت مسئولہ میں مکمل تشہدپڑھنامقتدی کےلیے واجب ہے، ورنہ واجب (تشہد)چھوڑنے کی وجہ سے کراہتِ تحریمی کے ساتھ نمازاداہو گی ۔

About the Author

You may also like these