مرغی کا چمڑا کھانا کیسا ہے؟ سوال حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !دیسی مرغی یا فارمی مرغی کا چمڑا کھانا کیسا ہے؟ گذارش ہے کہ ِاس سلسلے میں شرعی رہنمائی فرماکر ممنون فرمائیں۔ فقط والسلام مولانا محمد تبارک احمد رشیدی،اروندتی نگر، چندرا لے آوٹ، قمر مسجد لینڈ مارک، نائنڈنہلی پوسٹ بنگلور560039 جواب جس جانور(بشمول دیسی مرغی وغیرہ) کا گوشت کھانا جائز ہے ،اس کا چمڑا کھانا بھی درست ہے۔ ذکربکررحمہ اللہ ان الجلد کاللحم (فتاوی بزازیہ علی ہامش عالمگیری ج۶ ص ۲۹۴) واللہ اعلم العبد صغیر احمدعفی عنہ ۱۸ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۳ھ