دارالعلوم سبیل الرشاد

والدین میں سے ہر ایک کو تعاہد کا حق ہے

والدین میں سے ہر ایک کو تعاہد کا حق ہے

سوال

میں محسن خان عرض گزار ہوں ، میرا خلع ہوچکا ہے ، میرا ایک ڈھائی سالہ بیٹا ہے ، میری بیوی نے بناء کسی خاص وجہ کے خلع لے لیا اور اب وہ بچے کو مجھے نہیں دِکھا رہی ہے ، میں نے مسجد (مسجد الکریم ، ہوسکوٹہ )والوںکو بھی عرضی دی، کوئی ریسپانس نہیں ملا۔ مجھے مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ بچے سے ملنے کا مجھے حق ہے یا نہیں؟فقط محسن خان
پتہ: ابی گیرے ، چکبانوارا

جواب

صورت مسئولہ میں بچہ کی پرورش کا حق سات سال کی عمر تک ماں کو ہے ،اس کے بعد بچہ کی تربیت اور نگرانی باپ کی ذمہ داری ہے ،بچہ ماں کے پاس رہنے کے دوران بچہ کی خیرخیریت دریافت کرنےکے لئے بچہ سے ملنے کا حق باپ کو ہے ،اس کے لئے وقت یا مدت متعین نہیں ، البتہ حالات کے اعتبار سے اس میں ایک مناسب وقفہ باہمی مشورے سے طے کرلیا جائے ۔

والحاضنۃ اما او غیرھا احق بہ ای بالغلام حتی یستغنی عن النساء و قدر بسبع و بہ یفتی لانہ الغالب (الدرالمختار علی ھامش ردالمحتار ج ۳، ص ۵۶۶) ویجبر الاب علی اخذ الولد بعد استغنائہ عن الام لان نفقتہ و صیانتہ علیہ بالاجماع (ردالمحتار ج۳، ص ۵۶۶) الولد متی کان عند احد الابوین لا یمنع الاٰخر عن النظر الیہ و تعاھدہ (ردالمحتار ج ۳، ص ۵۷۱)
واللہ اعلم
العبد صغیر احمدعفی عنہ
۲۵ ربیع الاول ۱۴۴۳ھ

About the Author

You may also like these