دارالعلوم سبیل الرشاد

گھر کی افتتاحی تقریب میں عقیقہ

گھر کی افتتا حی تقریب میں عقیقہ

سوال

گھر کی افتتاحی تقریب میں عقیقہ کے گوشت سے آئے ہوئے مہمانوں کو کھلانا اور صاحبِ عقیقہ اس دعوت کو خود بھی کھانا کیسا ہے ؟ جائز ہے یا نا جائز ؟ فتویٰ مرحمت فرمائیں۔ فقط والسلام محمد سمیر رشادی    ، بنگلور
پتہ : مدرسہ سبیل الفلاح، تعلق آفس روڈ، روبرو ٹیپو مسجد، دیون ہلی، بنگلور 562110 ۔

جواب

گھر کی افتتاحی تقریب میں عقیقہ کرکے مہمانوں کو کھلانا اور خود صاحبِ عقیقہ کا کھانا جائز ہے ۔ البتہ عقیقہ کے گوشت کےبھی تین حصے کرنا مستحب اور افضل ہے کہ ایک حصہ گھر کے لئے اور دوسراحصہ رشتہ داروں اور دوست واحباب کے لئے اور تیسرا حصہ غربیوںاورفقیروں میں تقسیم کیا جائے۔

About the Author

You may also like these