دارالعلوم سبیل الرشاد

کار قسطوں میں لینا

کار قسطوں میں لینا

سوال

ماہانہ قسطوں پرکار لینا جائز ہے یا نہیں؟۔
فقط والسلاممحمد راحل   صفناو ڈروپ اپارٹمنٹ، اے بلاک 302، مینگو گارڈن لے آوٹ، بنگلور
 

جواب

اگر مجلسِ عقد میں قسطوں اورقیمت کے ساتھ ادھارخریدنابھی متعین ہوجائےتوادھار میں نقد سے زیادہ قیمت پر خرید و فروخت جائز ہے،خواہ قیمت یکمشت اداکی جائے یاقسط وار، بشرطیکہ متعینہ مدت بڑھنے سے سےمقررہ قیمت میں اضافہ نہ ہو جائے، پس مذکورہ شرط کے ساتھ ماہانہ قسطوں پر کارلینا جائز ہے۔

ویجوز البیع بثمن حال ومؤجل اذا کان الاجل معلوما (ہدایہ ج۳ ص ۲۱) لأن للأجل شبھا بالمبیع الا یری انہ یزاد فی الثمن لأجل الأجل (ہدایہ ج۳ ص ۷۸)  ویزاد فی الثمن لأجلہ اذا ذکر ا لأجل بمقابلۃ  زیادۃ  الثمن (ردالمحتارج ۵ ص ۱۴۲)  البیع مع تأجیل الثمن وتقسیطہ صحیح  (مجلہ ؛مادہ نمبر ۲۴۵)
واللہ اعلم
العبد صغیر احمد عفی عنہ
۲۸ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۳ھ

About the Author

You may also like these