دارالعلوم سبیل الرشاد

کیا گھر والے بھی عقیقہ کا گوشت کھاسکتے ہیں

کیا گھر والے بھی عقیقہ کا گوشت کھاسکتے ہیں

سوال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کا تہ
اپنے بچےکےعقیقہ کا گوشت والد ین کھانا جائز ہے یا نہیں؟
فتویٰ مرحمت فرمائیں۔فقط والسلام ۔ راشد احمد

جواب

عقیقہ کا گوشت کھانا سب(بشمول والدین) کے لئے جائز ہے ،البتہ قربانی کے گوشت کے مانند عقیقہ کے گوشت کےبھی تین حصے کرنا مستحب اور افضل ہے کہ ایک حصہ گھر کے لئے اور دوسراحصہ رشتہ داروں اور دوست واحباب کے لئےاورتیسراحصہ غربیوںاورفقیروں میں تقسیم کیا جائے۔

والأفضل أن يتصدق بالثلث ويتخذ الثلث ضيافة لأقربائه وأصدقائه ويدخر الثلث ويستحب أن يأكل منها ولو حبس الكل لنفسه جاز (ردالمحتار ج۶ ص ۳۲۸) يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه الخ يعق عند الحلق عقيقة الخ  وهي شاة تصلح للأضحية تذبح للذكر والأنثى سواء فرق لحمها نیئا أو طبخه بحموضة أو بدونها مع كسر عظمها أو لا واتخاذ دعوة أو لا ( ردالمحتار ج ۶ ص ۳۳۶)
واللہ اعلم
العبد صغیر احمد عفی عنہ
۷ ربیع الثانی ۱۴۴۳ھ

 

About the Author

You may also like these